کیا منظور شدہ کورونا ویکسین محفوظ ہیں ؟، سعودی وزارت صحت نے اہم بیان جاری کردیا

کیا منظور شدہ کورونا ویکسین محفوظ ہیں ؟، سعودی وزارت صحت نے اہم بیان جاری ...
کیا منظور شدہ کورونا ویکسین محفوظ ہیں ؟، سعودی وزارت صحت نے اہم بیان جاری کردیا

  

ریاض ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی وزارت صحت کی جانب سے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا ویکسی نیشن کے محفوظ ہونے کی تصدیق کر دی گئی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  سعودی وزارت خارجہ کے سرکاری اکاؤنٹ سے کہا گیا کہ عالمی تحقیق کی بناد پر ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہمارے پاس منظور شدہ ویکسین موجود ہیں جو کہ بالکل محفوظ ہیں، جو عالمی ادارہ صحت اور کئی ملکوں میں منظور شدہ ہے"۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق اب تک ملک میں کورونا  کی دو کروڑ چار لاکھ 43 ہزار 456 خوراکیں دی جا چکی ہیں ، ان میں ایک کروڑ 78 لاکھ پہلی جبکہ 25 لاکھ دوسری ڈوز شامل ہیں ۔

سعودی عرب میں کورونا ویکسی نیشن کا پہلا مرحلہ گزشتہ دسمبر میں شروع ہوا تھا ، اس سلسلے میں دوسرا مرحلہ 18 فروری کو شروع ہوا۔

مزید :

بین الاقوامی -تعلیم و صحت -کورونا وائرس -