پختونخوا پولیس کی کارروائی، اسلحے کی بڑ ی کھیپ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام

پختونخوا پولیس کی کارروائی، اسلحے کی بڑ ی کھیپ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام
پختونخوا پولیس کی کارروائی، اسلحے کی بڑ ی کھیپ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر پختونخوا پولیس نے اسلحے کی بڑ ی کھیپ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ پولیس کی کارروائی کے دوران دو ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن وقار احمد نے بتا یا کہ متنی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی بھاری کھیپ قبضے میں لے لی، اسلحہ گاڑی کے ذریعے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

ایس پی وقار احمد نے بتایا کہ کارروائی کے دوران گرفتار کئے گئے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ قبضے میں لئے گئے اسلحے میں 24 شارٹ گن اور 54 ہزار کارتوسوں سمیت دیگر چھوٹا اسلحہ شامل ہے۔ اسلحہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -