عید کے موقع پر صفائی کا خصوصی خیال رکھا جائے اور کورونا ایس او پیز پر عمل کیا جائے:ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمن میمن

عید کے موقع پر صفائی کا خصوصی خیال رکھا جائے اور کورونا ایس او پیز پر عمل کیا ...
عید کے موقع پر صفائی کا خصوصی خیال رکھا جائے اور کورونا ایس او پیز پر عمل کیا جائے:ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمن میمن

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر)عید الاضحی کے موقع پر صفائی کا خصوصی خیال رکھا جائے اور جن علاقوں میں صفائی کی کمی نظر آئی ان علاقوں کے افسران اور عملے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ،  کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل کیا جائے ، ان  خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر  ندیم الرحمن میمن نے عیدالاضحی کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ ہےلہذا این سی او سی کی جانب سے دی گئی ہدایات کی روشنی میں حکومت سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ عام لوگوں کو بغیر ویکسین کے کیٹل پڑی کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے اور خاص طور پر معاشرتی فاصلہ برقرار رکھنا چاہئے ۔ اس موقع پر انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی ایس پی کو بھی ہدایت کی کہ کورونا وائرس کے سلسلے میں حکومت کے جاری کردہ نئے ایس او پیز پر عمل کرانے کیلئے  بازاروں ، بس سٹاپس اور دیگر عوامی مقامات کا دورہ کیا جائے اور اگر ویکسین کے بغیر کوئی دکاندار نظر آئے تو اس کی دکان کو فوری طور پر سیل کیا جائے ، مسافر گاڑیوں میں کورونا ایس او پیز نافذ کی جائیں ۔

انہوں نے میونسپل کمیٹی عمرکوٹ اور تمام ٹاون کمیٹیوں کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ  عید الاضحی کے موقع پر صفائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے اور عیدالاضحی کے تین دن تک عیدالاضحی کے لئے شکایات مرکز قائم کیے جائیں اور پانی کے موثر انتظام کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے محکمہ صحت کے ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ وہ کیٹل پڑیوں پر  کورونا ویکسین کے لئے کیمپ لگائیں ۔

اس موقع پر  انہوإ نے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک کو  ہدایت کی کہ قربانی کے جانوروں کے لیے ویکسین کرنے  کی کیمپ لگائے جائیں ، اجلاس میں ایس ایس پی مختیار احمد خاصخیلی ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو  سٹاک سمیت چاروں تعلقوں کے  اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -