عمران خان آزاد کشمیر میں حکومت اس لئے بنانا چاہتا ہے تا کہ۔۔مریم نواز نے وزیر اعظم پر بڑا الزام عائد کردیا

عمران خان آزاد کشمیر میں حکومت اس لئے بنانا چاہتا ہے تا کہ۔۔مریم نواز نے وزیر ...
عمران خان آزاد کشمیر میں حکومت اس لئے بنانا چاہتا ہے تا کہ۔۔مریم نواز نے وزیر اعظم پر بڑا الزام عائد کردیا

  

راولا کوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن ) کی نائب صد ر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) آزاد کشمیر کا الیکشن چور ی کرنا چاہتی ہے، عمران خان کا کشمیر میں حکومت بنانے کا مقصد یہ ہے کہ آزاد کشمیر کو صوبہ بنایا جائے ،ا س سازش پر بس عملدرآمد ہونا باقی ہے مگر میں کٹھ پتلی وزیر اعظم کو بتا نا چاہتی ہوں کہ ہم عوام کی طاقت سے یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، کشمیر کا بچہ بچہ کٹ مرے گا لیکن کشمیر صوبہ نہیں بنے گا۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر راولا کوٹ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے لیگی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمرا ن خان مقبوضہ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں ڈالنے کے بعد اب آزاد کشمیر کی پہچان بھی چھیننا چاہتا ہے، 25جولائی کوشیر پر مہر لگانے کا مطلب ہوگا کہ کشمیر ی اپنی پہچان برقرار رکھنے چاہتے ہیں اور آزا د کشمیر میں ترقی چاہتے ہیں جبکہ بلے پر مہر لگانے کا مطلب ہوگا کہ کشمیری خود کو اس عذاب میں دھکیلنا چاہتے ہیں جس میں پاکستان کے عوام مبتلا ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی وزیر اعظم عمران خان نے جو بیان دیا کہ میرے علاوہ کوئی چوائس نہیں ہے یہ بیان کٹھ پتلی کے لئے شرم کا مقام ہے ، وزیرا عظم نے اپنے بیان سے ثابت کیا کہ وہ عوام کے ووٹ سے نہیں بلکہ سلیکٹرز کی چوائس سے الیکشن چوری کرکے آیا ہے، عمران خان نے اپنے بیان سے خود میں اور نواز شریف میں فر ق واضح کردیا ہے ، عمران خان چوائس اس لئےہے کہ وہ سلیکٹرز کے ہر اشارے پر لٹو کی طرح گھومتا ہے اور نواز شریف اس لئے چوائس نہیں کہ وہ عوام کے حقوق کیلئے ڈٹ جاتا ہے، کسی کے سامنے جھکتا نہیں ہے۔

لیگی نائب صد ر کا کہناتھا کہ کیا فائدہ ایسی 22سالہ جدوجہد کا جس میں بندہ اقتدار کے لئے اپنے ماتھے پر اسٹیبلشمنٹ کا ٹھپہ لگو الے، عمران خا ن نے اتنی طویل جدوجہد کے بعد گھاٹے کا سودا کرلیا ہے، عمرا ن خان عوام کے ووٹ کی پرچی کو اپنے پیروں میں روند کر اقتدار میں آیا ہے،نواز شریف ایسا نہیں تھا کیوں کہ جب اسے اقتدار سے ہٹانے کے لئے جھوٹے مقدمات بنا کر استعفیٰ دینے کا کہاگیا تو اس نے کہا کہ میں عوام کی طاقت سے آیا ہوں کسی کے سامنے جھکوں گا نہیں۔نوازشریف اپنے پیاروں کے جنازوں میں شریک نہیں ہوسکے، نواز شریف کرسی کی قربانی دے گا لیکن عوام کے ووٹ کی پرچی کو پاوں میں روندنے کی اجازت نہیں دے گا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان آپ کچھ بھی کرلیں کشمیر کے عوام نے نواز شریف کا ساتھ دینے کا سوچ لیا ہے،تین سال تے تم کٹھ پتلی وزیر اعظم بن کر بیٹھے ہو مگر کشمیر کے چپے چپے پر وزیر اعظم نواز شریف کے نعرے لگ رہے ہیں، تم جس کے خلاف مسلسل سازشیں کرنے میں مصروف ہو وہی نواز شریف آج مجبوری میں لندن میں بیٹھے ہیں لیکن الیکشن میں اس کے چاہنے والوں نے تمہیں دن میں تارے دکھا دیئے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -