وزیراعظم عمران خان کل کس ملک کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں ؟ جانئے 

وزیراعظم عمران خان کل کس ملک کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں ؟ جانئے 
وزیراعظم عمران خان کل کس ملک کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں ؟ جانئے 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کل دو روزہ دورے پر ازبکستان کیلئے روانہ ہوں گے ۔

تفصلات کے مطابق وزیراعظم کو دورے کی دعوت ازبکستان کے صدر کی جانب سے دی گئی تھی ، عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ، کابینہ اراکین اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہو گا ۔ان کے علاوہ پاکستانی تاجر برادری کا وفد بھی ازبکستان جائے گا ۔دورے کے دوران وزیراعظم ملاقاتوں میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے ، ملاقاتوں میں تجارت ، معاشی تعاون اور دیگر امور بھی زیر بحث آئیں گے ۔ وزیراعظم عمران خان دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کریں گے جبکہ پاک ازبک تجارتی فورم سے خطاب بھی کریں گے ۔

مزید :

قومی -