وزیر خزانہ کانیب سے متعلق بیان، احتساب بیورو بھی میدان میں آگیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیرخزانہ شوکت ترین کے بیا ن کی تردید کرتے ہوئے بیان کو من گھڑ ت اور حقائق کے منافی قرار دے دیا۔
نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مطابق نیب کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب بیوروکریسی کی خدمات کوقدرکی نگا ہ سے دیکھتاہے، نیب کےخلاف مسلسل پروپیگنڈاکیاجارہاہے، جس کا مقصد احتساب بیوروپرالزام تراشی اوربیوروکریسی کی حوصلہ شکنی کرناہے،بیورکریسی کی بھی ملکی کی ترقی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، نیب کے1300ارب کے 1273 ریفرنسزعدالتوں میں زیرسماعت ہیں جن میں بیوروکریسی کیخلاف مقدمات نہ ہونے کے برابرہیں۔
نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاویداقبال نے احتساب بیورو کومتحرک ادارہ بنادیاہے۔
واضح رہے کہ وزیرخزانہ شوکت ترین نے ایک بیان میں کہا تھا کہ نیب کی وجہ سے بیوروکریسی کام نہیں کر رہی۔