انگلینڈ بی ٹیم کے ہاتھوں وائٹ واش پر ہیڈ کوچ مصباح الحق نے خاموشی توڑ دی ، سامنے آتے ہوئے ویڈیو بیان جاری کر دیا 

انگلینڈ بی ٹیم کے ہاتھوں وائٹ واش پر ہیڈ کوچ مصباح الحق نے خاموشی توڑ دی ، ...
انگلینڈ بی ٹیم کے ہاتھوں وائٹ واش پر ہیڈ کوچ مصباح الحق نے خاموشی توڑ دی ، سامنے آتے ہوئے ویڈیو بیان جاری کر دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی بی ٹیم کیخلاف بدترین کارکردگی مایوس کن ہے، فیلڈنگ اور باولنگ ناقص رہی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کی بدترین شکست پر ردعمل دیتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ پرفارمنس کا دفاع نہیں کیا جاسکتا، تیسرے ون ڈے میچ میں فتح کا موقع ہاتھ آگیا تھا مگر دفاع نہیں کرسکے، سب سے بڑا مسئلہ فیلڈنگ کا رہا۔انہوں نے کہا کہ پروٹیز کیخلاف ہوم اور اوے سیریز دونوں میں اچھا کھیلے اور درست سمت میں گامزن تھے، انگلینڈ میں حالیہ سیریز کے بعد لگ رہا ہے وہیں کھڑے ہیں، یہ کارکردگی بطور ہیڈ کوچ میرے میرے لیے سخت تشویش کا باعث ہے، شکستوں کا صرف کھلاڑیوں یا کوچز کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا، یہ ٹیم کی ناکامی ہے۔

مصباح کا کہنا تھا کہ اگر پلیئرز حکمت عملی کے مطابق پرفارم نہیں کرپاتے تو جتنے ذمہ دار وہ ہیں، اتنے کوچز بھی ہیں، سیریز میں باو¿لرز بجھے بجھے نظر آئے، اگر انہوں نے پرفارم کیا تو بھی فیلڈرز نے ساتھ نہیں دیا۔ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ محدود اوورز کی کرکٹ میں 7 یا 8 کے رن ریٹ سے کھیلنا مشکل نہیں ہوتا، اس لئے وکٹیں حاصل کرتے رہنے کی ضرورت ہوتی ہے، فیلڈرز کیچ چھوڑیں تو رنز روکنا مشکل ہوجاتا ہے، یہ تیسرے ون ڈے میچ میں ہوا، اپنی غلطیاں سدھارنے کی کوشش کریں گے۔

مزید :

کھیل -