تاریخ میں پہلی بار حج سکیورٹی فورس کی پریس کانفرنس کا موقع خواتین کودیا گیا
ریاض ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب میں حج سکیورٹی فورس کی پریس کانفرنس میں خواتین اہلکاروں کو بریفنگ کا موقع دیا گیا۔ عبیر الراشد نے پریس کانفرنس میں حج موسم کے دوران سکیورٹی فورسز اور ٹریفک کے پلان پر تفصیلات بیان کیں۔
عبیر الراشد نے بتایا کہ امسال حج مقامات پر ٹریفک ، سکیورٹی فورس کے اہلکار کیا خدمات انجام دیں گے اور سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کے حوالے سے نئے اقدامات کیا کیے جائیں گے۔
پریس کانفرنس میں حج سکیورٹی فورس کے کمانڈر میجر جنرل زاید الطویان نے بریفنگ دی کہ حج کے موقع پر ٹریفک اور سکیورٹی کارروائی کو موثر بنانے کے لیے خفیہ پٹرولنگ فورس تشکیل دی گئی ہے۔