کنٹرولر مالا کنڈ بورڈ کے بیٹے کی میٹرک کے امتحان میں فل پروٹو کول کے ساتھ نقل کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی 

 کنٹرولر مالا کنڈ بورڈ کے بیٹے کی میٹرک کے امتحان میں فل پروٹو کول کے ساتھ ...
 کنٹرولر مالا کنڈ بورڈ کے بیٹے کی میٹرک کے امتحان میں فل پروٹو کول کے ساتھ نقل کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبہ خیبرپختونخوا کے مالاکنڈ ڈویڑن کے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے کنٹرولر کے بیٹے کی فل پروٹوکول کے ساتھ نقل کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیٹے کو میٹرک کے امتحان میں نقل کرانے کیلئے خصوصی انتظام کیے گئے ۔ویڈیومیں مبینہ طور پر کنٹرولر کے بیٹے کو الگ کمرے میں نقل کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کنٹرولر مالاکنڈ بورڈ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔