بے وفا بیوی کے طلاق مانگنے پر آدمی نے ایسا ہولناک کام کردیا کہ انسان ہل کر رہ جائے
ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں ایک آدمی نے اپنی بیوی کے بے وفائی کرنے اور طلاق مانگنے پر اسے سبق سکھانے کے لیے ایساہولناک کام کر ڈالا کہ دیکھ کر ہی آدمی دہل جائے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس34سالہ آدمی کا نام رومن تیرنتیف بتایا گیا ہے جس کی 40سالہ اہلیہ اولگا تیرنتیوا نے کسی اور شخص کے ساتھ تعلقات استوار کر لیے تھے اور اب رومن سے طلاق لے کر اس سے شادی کرنا چاہتی تھی۔
رومن نے اولگا کو طلاق سے باز رکھنے کی کوشش کی مگر جب وہ بضد رہی تو وہ اپنے کم عمر بچے کو اٹھا کراپنے رہائشی عمارت کی 8ویں منزل پر واقع اپنے فلیٹ کی کھڑکی سے باہر نکل آیا اور اولگا کو دھمکی دی کہ وہ بچے سمیت وہاں سے کود کر جان دے دے گا۔اولگا نے پولیس کو اطلاع دی جس نے رومن کے ساتھ مذاکرات کیے اور اسے واپس فلیٹ میں جانے پر آمادہ کر لیا اور پھر اسے گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتاری کے بعد رومن نے پولیس کو بتایا کہ وہ نہ تو بچے کو کوئی نقصان پہنچانا چاہتا تھا اور نہ ہی اس کا خودکشی کا ارادہ تھا۔ اس نے یہ حرکت محض اپنی بیوی کو طلاق کے مطالبے سے باز رکھنے کے لیے کی تھی۔میں اپنی بیوی سے بہت محبت کرتا ہوں اور اس کی توجہ چاہتا تھا جس کے لیے میں نے یہ حرکت کی۔