امریکی لڑکی کا نمودونمائش کے شوقین سابق منگیتر کے بارے میں ایسا انکشاف کہ انسان سر پکڑ کر بیٹھ جائے 

امریکی لڑکی کا نمودونمائش کے شوقین سابق منگیتر کے بارے میں ایسا انکشاف کہ ...
امریکی لڑکی کا نمودونمائش کے شوقین سابق منگیتر کے بارے میں ایسا انکشاف کہ انسان سر پکڑ کر بیٹھ جائے 

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک امریکی لڑکی نے اپنی منسوخ ہونے والی شادی اور نمودونمائش کے شوقین سابق منگیتر کے بارے میں ویب سائٹ Redditپر ایسا انکشاف کیا ہے کہ سن کر آدمی سر تھام کر بیٹھ جائے۔ دی مرر کے مطابق اس لڑکی نے اپنی شناخت مخفی رکھتے ہوئے لکھا ہے کہ میں شادی کی تقریب مختصر اور سادہ رکھنا چاہتی تھی مگر میرا منگیتر بہت بڑی تقریب منعقد کرنا چاہتا تھا۔ ہمارے درمیان ایک معاہدہ طے پایا کہ کچھ میں آگے بڑھوں گی اور کچھ وہ پیچھے ہٹے گا۔ یعنی نہ تو تقریب یکسر سادہ ہو گی اور نہ ہی اتنی نمودونمائش والی، جتنی میرا منگیتر چاہتا تھا۔

لڑکی لکھتی ہے کہ جب میرا منگیتر میرے ساتھ یہ بات طے کرکے اپنی فیملی کے پاس گیا تو اس کی فیملی بضد رہی کہ شادی پوری دھوم دھام سے ہو گی۔ میرے منگیتر نے اپنی فیملی کی بات مان لی اور کچھ بکنگز بھی کروا ڈالیں۔ جب مجھے اس بات کا علم ہوا تو میں نے کہا کہ میں اتنی دھوم دھام سے شادی نہیں کروں گی، جس پر میرے منگیتر نے شادی منسوخ کر ڈالی اور مجھ سے مطالبہ کر دیا کہ جو بکنگز ہو چکی ہیں، ان میں سے آدھی رقم میں اسے دوں۔ 

لڑکی نے صارفین سے سوال کیا کہ اب میں اسے آدھی رقم کیوں دوں، جبکہ میں اس پر واضح کر چکی تھی کہ میں نمودونمائش والی شادی نہیں کروں گی۔ اس پوسٹ پر صارفین کی اکثریت بھی لڑکی کا ساتھ دے رہی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ چونکہ لڑکے نے بکنگز اپنی مرضی سے کیں اور خود ہی شادی بھی منسوخ کی، لہٰذا وہ لڑکی سے آدھی رقم کا تقاضا نہیں کر سکتا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -