جہاز میں شراب نہ ملنے پر ہنگامہ کرنے والے مسلمان نوجوان کو ایک سال قید کی سزا دی گئی

جہاز میں شراب نہ ملنے پر ہنگامہ کرنے والے مسلمان نوجوان کو ایک سال قید کی سزا ...
جہاز میں شراب نہ ملنے پر ہنگامہ کرنے والے مسلمان نوجوان کو ایک سال قید کی سزا دی گئی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اومان ایئر کی پرواز میں سفر کرتے ہوئے شراب نہ ملنے پر ہنگامہ کرنے والے مسلمان نوجوان کو ایک سال قید کی سزا دی گئی۔ میل آن لائن کے مطابق 33سالہ محمد امین اپنے باپ کے ہمراہ اومان ایئر کی ایک پرواز میں سفر کر رہا تھا۔ محمد امین اکانومی کلاس میں بیٹھا تھا جبکہ اس کا باپ بزنس کلاس میں تھا۔

 امین نے دوران سفر عملے سے شراب مانگی اور ان کے انکار کرنے پر زبردستی بزنس کلاس میں گھس گیا اور اپنے باپ سے شراب کا گلاس چھین کر پی گیا اور عملے سے کہا کہ اسے اور شراب دی جائے۔ جب عملے نے انکار کیا تو اس نے مغلظات بکنی شروع کر دیں اور عملے کے اراکین کو دھمکیاں دینے لگا۔ مانچسٹر ایئرپورٹ پر طیارے کے اترتے ہی اسے پولیس نے گرفتار کر لیا اور عدالت میں پیش کر دیا جہاں سے اب اسے ایک سال قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ 

مزید :

بین الاقوامی -