105 منٹ میں 1 ملین انسٹاگرام فالورز، ورلڈ ریکارڈ بن گیا

105 منٹ میں 1 ملین انسٹاگرام فالورز، ورلڈ ریکارڈ بن گیا
105 منٹ میں 1 ملین انسٹاگرام فالورز، ورلڈ ریکارڈ بن گیا
سورس: Instagram

  

سیئول (ڈیلی پاکستان آن لائن)  جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے بوائے گروپ  نیو کلچر ٹیکنالوجی (این سی ٹی) کے رکن مون ٹائلی نے ایک گھنٹہ اور 45 منٹ میں انسٹاگرام پر ایک ملین فالورز حاصل کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق مون ٹائلی نے 6 جولائی کو اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ تخلیق کیا تھا جس کے بعد ان کے فالورز حیران کن طور پر بڑھے اور صرف 105 منٹ میں ایک ملین تک جاپہنچے۔

مون ٹائلی کے فالورز کے حوالے سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے ایک ٹویٹ کے ذریعے ورلڈ ریکارڈ لگنے کی تصدیق کی گئی۔ مون ٹائلی کا کہنا ہے کہ انہیں اندازہ بھی نہیں تھا کہ انہیں لوگوں سے اتنا زیادہ پیار ملے گا۔

مزید :

تفریح -