عجمان میں انتظامیہ سوتے ہوئے 3 سالہ بچے کو بس میں بھول گئی، پھر اس کے ساتھ کیا ہوا؟ ایسا انکشاف کہ دل دہل جائے 

عجمان میں انتظامیہ سوتے ہوئے 3 سالہ بچے کو بس میں بھول گئی، پھر اس کے ساتھ کیا ...
عجمان میں انتظامیہ سوتے ہوئے 3 سالہ بچے کو بس میں بھول گئی، پھر اس کے ساتھ کیا ہوا؟ ایسا انکشاف کہ دل دہل جائے 

  

عجمان(مانیٹرنگ ڈیسک) عجمان میں ایک سوتے ہوئے بچے کو بس میں چھوڑ دیا گیا جس کی دم گھٹنے سے موت واقع ہو گئی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق یہ بس ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ سنٹر کی تھی جو بچوں کو لے کر گئی۔ سنٹر پہنچنے پر تمام بچے بس سے اتر کر اندر چلے گئے تاہم ایک بچہ جو راستے میں بس میں سو گیا تھا، اندر ہی رہ گیا۔ اس کی عمر 3سال تھی۔ 

رپورٹ کے مطابق 4گھنٹے تک یہ بچہ بس میں بند رہا اور بس اس شدید گرمی میں دھوپ میں کھڑی رہی، جس سے اندر آکسیجن کم ہونے پر بچہ دم گھٹنے سے موت کے منہ میں چلا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں بس کے سپروائزر کو لاپرائی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے جو سوتے ہوئے بچے کو دیکھنے میں ناکام رہا اور اسے نیچے اتارے بغیر بس کو بند کر دیا گیا۔

مزید :

عرب دنیا -