بنا ماسک فوٹوشوٹ کرانے والی دلہن کے خلاف مقدمہ درج 

بنا ماسک فوٹوشوٹ کرانے والی دلہن کے خلاف مقدمہ درج 
بنا ماسک فوٹوشوٹ کرانے والی دلہن کے خلاف مقدمہ درج 

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں بغیر ماسک فوٹوشوٹ کرانے والی ایک دلہن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ گلف نیوز کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے کے دیو گھاٹ کے علاقے میں پیش آیا ہے۔ دلہن کی ایک ویڈیو منظرعام پر آئی جس میں وہ پھولوں سے سجی ایک کار کے بونٹ پر بیٹھی ہوتی ہے اور اس نے فیس ماسک نہیں پہن رکھا ہوتا۔

کورونا وائر س کی وباءسے متعلق قوانین کی اس خلاف ورزی پر پولیس نے اس دلہن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ یہ مقدمہ دلہن ہی نہیں بلکہ اس کار کے ڈرائیور اور کیمرا مین کے خلاف بھی درج کیا گیا ہے اور پولیس نے وہ کیمرا بھی ضبط کر لیا ہے جس سے یہ ویڈیو بنائی گئی تھی۔ یہ معلوم نہیںہو سکا کہ دلہن اور دیگر ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی وباءمیں ایک بار پھر تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ گزشتہ روز ایک ہی دن میں 71ہزار 771نئے کیس سامنے آئے ہیں، جو تین ہفتوں کے بعد ایک ریکارڈ ہے۔بھارت میں اب تک کورونا کے مجموعی طور پر 3کروڑ 9لاکھ کیس سامنے آ چکے ہیں۔ ان میں سے 3کروڑ 1لاکھ صحت مند ہو چکے ہیں جبکہ 4لاکھ 11ہزار اموات ہو چکی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -