شہریار آفریدی کا باغ میں ایم ٹی بی سی کا دورہ، مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا

شہریار آفریدی کا باغ میں ایم ٹی بی سی کا دورہ، مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا
شہریار آفریدی کا باغ میں ایم ٹی بی سی کا دورہ، مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا

  

باغ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر وچیئرمین قومی کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے ایم ٹی بی سی کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈایریکڑ ایم ٹی بی سی سردار زرطیف بادشاہ نے انہیں کمپنی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان آفریدی نے کہا کہ حکومت ایم ٹی بی سی کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ ایم ٹی بی آزادکشمیر کے شہر باغ میں دو ہزار افراد کو روزگار مہیا کر رہی ہے اور مختلف تربیتی مراکز بھی قائم کر رکھے ہیں۔ اگر اس طرح کی مزید آرگنائزیشنز آگے آئیں تو ملک سے بیروزگاری کا خاتمہ ہو سکتا ہے اور ہماری معیشیت بھی مستحکم ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ایسی آرگنائزیشنز کی حوصلہ افزائی کرے گی تاکہ مستقبل میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے بیروزگاری کے خاتمہ کے لیے مشترکہ حکمت عملی وضع کی جا سکے۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -