عمران خان دیوار کے پیچھے دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں : شیخ رشید

عمران خان دیوار کے پیچھے دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں : شیخ رشید
عمران خان دیوار کے پیچھے دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں : شیخ رشید

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر میں بھی حکومت بنائیں گے، عمران خان میں دیوار سے پیچھے دیکھنے کی صلاحیت ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ چوروں اور لٹیروں کی وجہ سے ملک دلدل میں پھنسا ہے،عمران خان آزاد کشمیر میں بھی حکومت بنائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ آپ بہت خدمت کرتے ہیں، ملک سے غربت ختم کرنا چاہتے ہیں، آپ کو بھی ماں کی دعا ہے،مجھے بھی ماں کی دعا ہے،آپ ملک آگے لےکرجائیں گے۔ وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں اسلام آباد شہر کو بھی مثالی بنائیں گے۔

مزید :

قومی -