سابق امریکی صدر جارج بش نے افغانستان سے فوج کے انخلا کو غلطی قرار دے دیا

سابق امریکی صدر جارج بش نے افغانستان سے فوج کے انخلا کو غلطی قرار دے دیا
سابق امریکی صدر جارج بش نے افغانستان سے فوج کے انخلا کو غلطی قرار دے دیا

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکہ کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش نے افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلا پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان شہریوں کو قتل ہونے کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا ایک غلطی ہے 

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان خواتین اور لڑکیاں ناقابل بیان نقصان اٹھانے والی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک غلطی ہے اور میرا دل دکھتا ہے کہ ان کو قربان کرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نائن الیون حملوں کے بعد 2001 کے خزاں میں اپنی فوج کو افغانستان بھیجا تھا۔ 

مزید :

بین الاقوامی -