بھائی کی کورونا سے موت، چھوٹی بہن صدمے سے چل بسی

بھائی کی کورونا سے موت، چھوٹی بہن صدمے سے چل بسی
بھائی کی کورونا سے موت، چھوٹی بہن صدمے سے چل بسی
سورس: File

  

حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست تلنگانہ میں کورونا سے ہلاک ہونے والے بھائی کے غم میں چھوٹی بہن بھی چل بسی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بہن بھائی کی اس بے لوث محبت کا یہ واقعہ ضلع نظام آباد میں پیش آیا۔ نظام آباد سے تعلق رکھنے والا رکھو رام کورونا کے باعث ریاستی دارالحکومت تلنگانہ کے ہسپتال میں زیر علاج تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ بھائی کی موت کے غم نے اس کی چھوٹی بہن کو انتہائی افسردہ کردیا، یہاں تک کہ پانچویں روز اسے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -