’افغان حکومت طالبان سے مذاکرات کرے ،اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے ‘ روس نے افغان حکومت کو منافق قرار دیتے ہوئے خبر دار کردیا

’افغان حکومت طالبان سے مذاکرات کرے ،اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے ‘ روس نے افغان ...
’افغان حکومت طالبان سے مذاکرات کرے ،اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے ‘ روس نے افغان حکومت کو منافق قرار دیتے ہوئے خبر دار کردیا

  

ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن ) افغانستان کے لیے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے نمائندہ خصوصی ضمیر کبولوف نے کہا ہے کہ افغان حکومت مذاکرات کے معاملے پر صرف لب کشائی سے کام لے رہی ہے جو کافی نہیں ہے، یہ منافقت ہے، یہ حقیقت سے آنکھیں موڑنے کی کوشش ہے، جو موجود ہے اور یہ خالی الفاظ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کو ملک کے مستقبل کے لیے طالبان کے ساتھ باقاعدہ مذاکرات شروع کرنے کی ضرورت ہے، اس پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔

روسی نیوز ایجنسی کو انٹر ویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکی اور نیٹو فورسز کے انخلا سے طالبان کو فائدہ ہوا ہے اور اس جاری تنازع کا واحد حل تمام فریقین کو کابل میں مذاکرات کی میز پر ایک ساتھ بیٹھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ روس اور دیگر علاقائی طاقتیں افغانستان میں عبوری حکومت کی حامی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -