بجٹ تیار کرنے والے سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں

بجٹ تیار کرنے والے سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں
بجٹ تیار کرنے والے سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )نے بجٹ پر کام کرنے  والے ملازمین کو بطور انعام چھ  ماہ کی تنخواہوں کے برابر اعزازیہ دےدیا ہے۔

ایکسرپیس نیوز کے مطابق ایف بی آر نے نے بجٹ 2021-22 پر کام کرنے والے ملازمین کو 6 تنخواہوں کے برابر تک کا اعزازیہ ادا کیا ہے۔ ملازمین کو اعزازیہ بجٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر بنیادی تنخواہوں کے برابر ادا کیا گیا ہے ۔ پہلی مرتبہ بجٹ پر کام کرنے والے ملازمین کوچھ تنخواہوں کے برابر تک اعزازیہ دیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -