کراچی میں شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد دیگ میں ڈال کر جلا ڈالا

کراچی میں شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد دیگ میں ڈال کر جلا ڈالا
کراچی میں شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد دیگ میں ڈال کر جلا ڈالا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں شوہر نے بیوی کو مبینہ قتل کرنے کے بعد  دیگ میں ڈال کرجلا ڈالا اور خود بچوں کو لیکر فرار ہو گیا ۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق عاشق نامی شخص نے اپنی اہلیہ کو دیگ میں ڈال کر پکانے کی کوشش کی ،ریسکیو ذرائع کے مطابق گلشن اقبال بلاک 4 میں واقع ایک  سکول کے کچن سے خاتون کی لاش دیگ سے برآمد ہوئی  ہے ، خاتون کو دیگ میں ڈال کر پکانے کی کوشش کی گئی تھی۔

 ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ  مقتولہ کی ایک ٹانگ بھی جسم سے علیٰحدہ تھی اور خاتون کافی حد تک جل چکی ہے،پولیس کے مطابق خاتون کے قتل اور لاش کو جلانے کے واقعے میں مبینہ طور  پر اس کا شوہر ملوث ہے جو 3 بچوں کو لے کر  فرارہوگیا، مقتولہ سکول کی ملازمہ  تھی اور سکول کے سرونٹ کوارٹر میں فیملی کے ہمراہ مقیم تھی، مقتولہ 6 بچوں کی ماں تھی۔

 ابتدائی تفتیش سے لگتا ہے کہ خاتون کو مبینہ طور پراس کے شوہرعاشق نے قتل کر نے کے بعد لاش دیگ میں ڈال کر پکائی تھی، خاتون کی شناخت 35سالہ نرگس کے نام سے ہوئی۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -علاقائی -سندھ -کراچی -