عمران خان کے الیکشن کمیشن پر مبینہ الزامات ، الیکشن کمیشن نے پیمرا سے تقاریر کا ریکارڈ طلب کرلیا

عمران خان کے الیکشن کمیشن پر مبینہ الزامات ، الیکشن کمیشن نے پیمرا سے تقاریر ...
عمران خان کے الیکشن کمیشن پر مبینہ الزامات ، الیکشن کمیشن نے پیمرا سے تقاریر کا ریکارڈ طلب کرلیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے مبینہ الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے  الیکشن کمیشن سے  عمران خان کی مبینہ تقاریر کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق   الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پیمرا کو خط لکھا گیا جس میں عمران خان کی بھکر ، لیہ اور خوشاب میں تقاریر کا ریکارڈ طلب کیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کےرہنما فیاض الحسن چوہان کی جانب سے بھی مبینہ الزامات پر نوٹس لیا گیا،  الیکشن کمیشن فیاض الحسن چوہان کے مبینہ الزامات کا بھی جائزہ لے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -