رانا ثناء اللہ نے عمران خان کی گرفتاری کابینہ کی اجازت سے مشروط کر دی

رانا ثناء اللہ نے عمران خان کی گرفتاری کابینہ کی اجازت سے مشروط کر دی
 رانا ثناء اللہ نے عمران خان کی گرفتاری کابینہ کی اجازت سے مشروط کر دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کوگرفتارکرنے کوتیارہوں،کابینہ سےمقدمہ درج کرنے کی اجازت ملےگی توگرفتارکریں گے ۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں واضح لکھا ہے کہ قاسم سوری ،اسد قیصر اور عمران خان نے آئین کی خلاف ورزی  کی ہے، سابقہ حکومت نے آئین کے ساتھ فراڈ کیا ہے ،آرٹیکل 6کے تحت کام شروع کر دیا ہے ،ریفرنس دائرہوگایاگرفتاری ہوتی ہے قانون اپنا راستہ خود بنائےگا۔

 لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ میرے رائے میں سپیکر قومی اسمبلی کو چاہیے کہ وہ الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کا ریفرنس بھیجیں ، الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ پی ٹی آئی اراکین اور عمران خان کو ڈی سیٹ و نااہل کرے،سپیکر نااہلی کا ریفرنس بھیجنے کے  پابند  ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -