ملک ریاض توہین عدالت کیس: ملزم کو عدالت کا رویہ’ پسند‘ آگیا، عدالت نے سات روز کی مہلت دے دی

ملک ریاض توہین عدالت کیس: ملزم کو عدالت کا رویہ’ پسند‘ آگیا، عدالت نے سات ...
ملک ریاض توہین عدالت کیس: ملزم کو عدالت کا رویہ’ پسند‘ آگیا، عدالت نے سات روز کی مہلت دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بحریہ ٹا ﺅ ن کے بانی ملک ریاض نے عدالت پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کااُن کے ساتھ رویہ بہت اچھا تھا۔اُنہوں نے عدالت سے واپسی پرکہا کہ وہ پراُمید ہیں اورسکون کے ساتھ واپس جارہے ہیں۔ ملک ریاض نے بتایا کہ اُنہیں عدالت نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے منع کیا ہے اور وہ اِس ہدایت کا احترام کرتے ہیں۔ سماعت کے دوران عدالت نے ملک ریاض کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل )میں شامل کرنے کی درخواست کومسترد کردی جبکہ ملک ریاض کی درخواست پراُنہیں وکیل کرنے کے لیے سات روز کی مہلت دے دی ہے اور یہ ہدایت بھی کی ہے کہ سات روزبعد اُن کا وکیل یہ نہ کہے کہ اب اُسے تیاری کے لیے مزید مہلت چاہیے پس سات روز کوہی حتمی سمجھا جائے۔ ملک ریاض نے بتایاکہ وہ اچھے وکیل کی تلاش میں ہیں اور اِسی سلسلے میں اُن اعتزاز احسن کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ کیس کی مزید سماعت 21جون تک ملتوی کردی گئی۔