بجلی کاشارٹ فال 6,409میگاواٹ پر پہنچ گیا

بجلی کاشارٹ فال 6,409میگاواٹ پر پہنچ گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت پانی و بجلی کے اعدادوشمار کے مطابق بجلی کاشارٹ فال 6,409میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے ترجمان کے مطابق بجلی کی طلب 17ہزار 940 میگاواٹ جبکہ 11ہزار531میگاواٹ بجلی کی پیداوار ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ ہائیڈل سے چارہزار551جبکہ تھرمل سے ایک ہزار 290میگاواٹ بجلی پیداکی جارہی ہے جبکہ انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز( آئی پی پیز )کی پیداوار 5ہزار690میگاواٹ کے قریب ہے۔ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کو 670 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

مزید : بزنس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...