عدالتی انصاف سے سب سے بڑا خطرہ صدر اور وزیراعظم کو ہے:چوہدری نثار

عدالتی انصاف سے سب سے بڑا خطرہ صدر اور وزیراعظم کو ہے:چوہدری نثار
عدالتی انصاف سے سب سے بڑا خطرہ صدر اور وزیراعظم کو ہے:چوہدری نثار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار نے کہا ہے کہ صدرآصف علی زرداری اوروزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی دونوں سزایافتہ ہیں جبکہ عدالتی انصاف سے اصل خطرہ صدرمملکت اور وزیراعظم کو ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ صدر اور وزیراعظم کا عوام سے کوئی رشتہ نہیں کیونکہ حکمرانوں نے عوام کاجینا دوبھر کردیاہے۔اُنہوں بتایا کہ صدر زرداری ملک ریاض کے بغیر سانس تک نہیں لیتے ،ملک ریاض والا معاملہ پہلے سے طے شدہ تھا۔چوہدری نثار کاکہنا تھاکہ ملک ریاض کوصدر آصف زرداری نے غیرقانونی مراعات دے رکھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس شخص نے چندروز سے ملک میں تماشا لگایا ہوا ہے اُس کو جیل میں ہونا چاہیے جبکہ اگر ارسلان افتخار کرپشن میں ملوث ہے تو اُس کو سزا ضرور ملنی چاہیے۔سپریم کورٹ میں جو کچھ ہورہا ہے عوام کے سامنے ہے،فضل الرحمان اپوزیشن میں بیٹھ کر بھی حکومت کی غائبانہ مدد کرتے ہیں۔چوہدری نثار نے کہا کہ ملک بچانے کے لیے فیصلہ کن مو ڑ آچکا ہے اس فیصلہ کن مرحلہ میں میڈیاکو عوام کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دینا ہوگا،اب جو آفت آچکی ہے تواس پر سب کو متحد کرنا ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ فیصلہ کرلیا ہے کہ اب قانون سے انحراف کرنے والوں کے خلاف آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔

مزید : سیاست