چیف جسٹس کے حق میں وکلاءکی ریلیاں، ملک ریاض کی وکالت نہ کرنے کا فیصلہ

چیف جسٹس کے حق میں وکلاءکی ریلیاں، ملک ریاض کی وکالت نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے اظہار یکجہتی کیلئے وکلاءبھی نکل کھڑے ہوئے ہیںبارایسوسی ایشنز میں اجلاس منعقد کیے اورریلیاں نکالیںجبکہ اعتزاز احسن اور زاہد بخاری کا بھی داخلہ بند کرنے کا اعلا ن کیاہے با ر میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔ لاہور ہائی کورٹ بار کے اجلاس میں چیف جسٹس کے حق میں قرارداد منظور کی گئی جبکہ زاہد بخاری سمیت ملک ریاض کی وکالت کرنے والے تمام وکلاءکے ہائی کورٹ بار میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی وکلاءنے مال روڑ پر ریلی نکالی جس سے ٹریفک کی آمد و رفت بند ہوگئی لاہور بار نے تحریک چلانے اور ہر جمعرات کو احتجاج کا اعلان کیاہے۔ اسلام آباد میں وکلاءنے عدالتوں کا بائیکاٹ کیاجبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار اورڈسٹرکٹ بار نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ وہا ں کا کوئی رکن ملک ریاض کے مقدموں کی پیروی نہیں کرے گا۔ ملیربار کراچی کے وکلاءنے نیشنل ہائی وے پر دھرنا دیا۔ پشاور ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بار کے وکلا نے بھی ریلی نکالی۔ ڈیرہ غازی خان میں وکلاءعدالتوں میں پیش نہیں ہوئے،شیخوپورہ میں بھی وکلاءنے ریلی نکالی اور چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...