تیز ترین ایتھلیٹ بیس سالہ مبین اختر انتقال کر گئیں

تیز ترین ایتھلیٹ بیس سالہ مبین اختر انتقال کر گئیں
 تیز ترین ایتھلیٹ بیس سالہ مبین اختر انتقال کر گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ؑلاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی تیز ترین ایتھلیٹ بیس سالہ مبین اختر پراسرار طور پر جاں بحق ہو گئیں جنہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔انہیں سو اور دو سو میٹر ریس کی قو می چیمپئین اعزاز حاصل تھا۔اہلِ خانہ کے مطابق مبین کو ٹریننگ کے دوران تکلیف ہوئی تھی اور دو روز سے ہسپتال میہں داخل تھیں ۔ کوچ رفیق احمد نے کہا کہ انہیں بھی علم نہیں کہ مبین کو کیا ہوا لیکن ان کی وفات سے پاکستان کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔ مبین اختر کی وفات کے باعث لاہور میں ورلڈ ایتھلیٹکس ڈےبھی ملتوی کر دیا گیا ۔

مزید :

کھیل -