پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پونے بارہ روپی فی لٹر تک کمی کردی گئی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پونے بارہ روپی فی لٹر تک کمی کردی گئی
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پونے بارہ روپی فی لٹر تک کمی کردی گئی

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اٹھارٹی (اوگرا) کی سفارش پر وزارتِ پیٹرولیم نے پیٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں پونے بارہ روپے تک کمی کی منظوری دیدی ہے جس کا اطلاق کل16 جون سے ہو گا۔دنیا نیوز کے مطابق وزارت پیٹرولیم نے پٹرول کے نرخ میں 10 روپے15 پیسے فی لٹر، ایچ او بی سی 11 روپے 76 پیسے، مٹی کا تیل 4 روپے 25 پیسے اور ڈیزل کے نرخ میں 4 روپے 46 پیسے کمی کی منظوری دیدی ہے ۔۔ اوگرا نے پیٹرولیم کو پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 46 پیسے، ڈیزل 6 روپے 8 پیسے،یچ او بی سی 11 روپے 75 پیسے فی لیٹر ، مٹی کے تیل میں 5 روپے 26 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 2 پیسے کمی کی کی کمی کی سفارش بھجوائی تھی۔وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنو عا ت کی قیمتو ں میں کمی کے بعد اب سی این جی کی قیمتوں میں کمی کی بھی تجویز ہے۔ ریجن ون میں سی این کی قیمت میں 4.82 روپے فی کلواور ریجن ٹو کیلئے سی این جی کی قیمت میں 4.37 روپے فی کلو کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

مزید : بزنس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...