لورالائی سے ژوب جانیوالے چارڈاکٹروں سمیت پانچ افراد اغوا
لورالائی(مانیٹرنگ ڈیسک)لورالائی سے ژوب جانے والے چار ڈاکٹروں سمیت پانچ افراد اغوا کرلیے گئے۔ مغوی ڈاکٹروں کی سرکاری گاڑی ژوب کے قریب سے برآمد کر لی گئی۔ ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ بشیر احمد بنگلزئی نے بتایا کہ مغوی ڈاکٹروں کی بازیابی کے لئے لیویز مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر رہی ہے۔ اس دوران ژوب کے علاقے تودہ کبزئی سے مغوی ڈاکٹروں کی زیر استعمال سرکاری گاڑی برآمد کرلی گئی ہے،اغواءکئے جانے والوں میں ڈاکٹر محمد انور لورالائی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کے ایم ایس اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی عبید اللہ جان بابت کے بھائی ہیں۔مغویوں میں ڈاکٹرمحمد انور، ڈاکٹر نصراللہ، ڈاکٹر ایاز ،ڈاکٹر محمد فاروق اور ایک ڈرائیور شامل ہے۔