بیلہ کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم ، 5افراد جاں بحق ، 22زخمی
حب (مانیٹرنگ ڈیسک)بیلہ کے قریب مسافر کو چ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور 22زخمی ہو گئے ۔
جیو نیوز کے مطابق بیلہ کے قریب تیز رفتار ٹرک مسافر کوچ سے جا ٹکرایا ۔ حادثے میں 5افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 22زخمی ہیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے ۔پولیس حکام کے مطابق حادثے کا شکار بس کوئٹہ سے کراچی جا رہی تھی کہ بیلہ کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی ۔ واقعے میں بس ڈرائیور کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات بھی ہیں تاہم پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں.