کوہستان میں کوچ ٹرک سے ٹکرانے کے بعد دریا میں جا گری ، 4افراد جاں بحق ، درجنوں زخمی

14 جون 2016 (11:03)

کوہستان (مانیٹرنگ ڈیسک) پتن میں مسافر کوچ اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا جس کے باعث مسافر کوچ دریا میں جا گری اور4افراد جاں بحق ہو گئے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پتن کے علاقے میں تیز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہو کر دوسری جانب سے آنے والی مسافر کوچ سے ٹکراگیا، حادثے کے بعد کوچ دریا میں گر گئی اور 4مسافر جاں بحق ہو گئے ۔ ریکسیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں ایک شخص کو بچا لیا گیا ہے جبکہ بہت سے مسافر زخمی ہیں ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

 ریکسیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ اس قدر خطرناک تھا کہ چار افراد وموقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن کی حالت کے بارے میں یقین کیساتھ کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مسافر کوچ گلگت سے راولپنڈی جا رہی تھی تاہم کوچ میں مسافروں کی تعداد کے بارے میں تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

مزیدخبریں