آئین کے تحت کوئی سیاسی جماعت غیر ملکی فنڈنگ نہیں لے سکتی،تحریک انصاف مسلسل الیکشن کمیشن کے اختیارات چیلنج کررہی ہے: اکرم شیخ

آئین کے تحت کوئی سیاسی جماعت غیر ملکی فنڈنگ نہیں لے سکتی،تحریک انصاف مسلسل ...
آئین کے تحت کوئی سیاسی جماعت غیر ملکی فنڈنگ نہیں لے سکتی،تحریک انصاف مسلسل الیکشن کمیشن کے اختیارات چیلنج کررہی ہے: اکرم شیخ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر قانون دان اکرم شیخ نے کہا ہے کہ آئین پاکستان کے تحت کوئی سیاسی جماعت غیر ملکی فنڈنگ نہیں لے سکتی، ہر سیاسی جماعت الیکشن کمیشن میں اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کی پابند ہے لیکن تحریک انصاف مسلسل الیکشن کمیشن کے اختیارات چیلنج کررہی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں اکرم شیخ نے کہا کہ عمران خان نے ٹویٹ کیا تھا کہ جمائما نے ریکارڈ بھیج دیا ہے لیکن عمران خان نے ابھی تک کوئی ریکارڈ عدالت میں پیش نہیں کیا ،عمران خان نے نیازی سروسز لمیٹڈ کا ریکارڈ بھی جمع نہیں کرایا، آئین کے تحت کوئی سیاسی جماعت غیر ملکی فنڈز نہیں لے سکتی، اگر کوئی جماعت غیر ملکی فنڈز لیتی ہے تو نااہل ہوجاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہر جماعت اپنے اثاثوں کے گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کی پابند ہے، درست گوشوارے جمع کرانے کے بجائے تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے اختیارات کو ہی مسلسل چیلنج کررہی ہے۔

مزید : قومی


loading...