امریکہ نے ریڈار کی نظروں سے پوشیدہ رہنے والے جدیدایف35جیٹ طیارے گراﺅنڈ کردئیے

امریکہ نے ریڈار کی نظروں سے پوشیدہ رہنے والے جدیدایف35جیٹ طیارے گراﺅنڈ ...
امریکہ نے ریڈار کی نظروں سے پوشیدہ رہنے والے جدیدایف35جیٹ طیارے گراﺅنڈ کردئیے

  


واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پائلٹ کے لیے آکسیجن کی فراہمی کے نظام کی خرابی کے باعث امریکہ نے ریڈار کی نظروں سے پوشیدہ رہنے والے جدیدایف35جیٹ طیارے گراﺅنڈ کردئیے.

عید کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس پشاور میں کیا جائے گا، مفتی پوپلزئی کا نمائندہ بھی شریک ہوگا

خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن کے بنائے ہوئے جدید ترین لڑاکا جیٹ طیاروں ایف 35 کو آئندہ حکم تک کے لیے گراﺅنڈ کر دیا گیا ہے۔ یہ طیارے دشمن کے ریڈار کی نظروں سے پوشیدہ رہنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ طیارے گراﺅنڈ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ایئر فورس کے ماہرین اور ڈاکٹر، آکسیجن کی فراہمی کے مسئلے کو حل کر لیں جس کا پائلٹوں کو سامنا ہو سکتا ہے۔گذشتہ روزایری زونا کے ایئر بیس سے ان طیاروں کی تربیتی پروازیں طے تھیں، لیکن خرا بی سامنے آنے کے بعد پروازوں کو پیر کے روز تک کے لیے مﺅخر کر دیا گیا۔واضح رہے کہ طیارے تیار کرنے والی کمپنی نے اب تک 220 سے زیادہ ایف 35 طیارے تیار کرکے دنیا بھر میں فراہم کیے جا چکے ہیں جو مجموعی طور پر 95000 گھنٹوں سے زیادہ پروازیں کرچکے ہیں۔یہ طیارے ابھی تک کسی جنگی میدان میں استعمال نہیں ہوئے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...