2 ماہ میں 70 ہزار افراد کے ٹیکس گوشوارے جمع

2 ماہ میں 70 ہزار افراد کے ٹیکس گوشوارے جمع

لاہور(کامرس رپورٹر) ایف بی آر کو2 ماہ میں 70 ہزار افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرادئیے ۔گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد بڑھ کر 11 لاکھ 80 ہزار ہوگئی ہے۔ایف بی آر کی ایکٹیو ٹیکس لسٹ کے مطابق سال 2016 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد2 ماہ میں 70 ہزار اضافے سے گیارہ لاکھ 80 ہزار ہوگئی ہے ۔لسٹ 12 جون 2017 کو اپ ڈیٹ کی گئی اور 10 اپریل کو جاری ہونے والی ایکٹیو ٹیکس لسٹ میں تعداد 11 لاکھ 10 ہزار تھی ۔نئے مالی سال کے بجٹ میں نان فائیلرز پر ٹیکس ریٹ مزید بڑھانے کے اقدامات کی وجہ سے سال 2017 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا ۔

ایف بی آر کے مطابق صرف ایکٹیو ٹیکس لسٹ میں آنے والے افراد ہی کم شرح پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

مزید : کامرس


loading...