فش فارمنگ کے فروغ کیلئے تشہیری مہم شروع کرنیکا

فش فارمنگ کے فروغ کیلئے تشہیری مہم شروع کرنیکا

فیصل آباد(بیورورپورٹ )محکمہ فشریز نے مچھلی کی پیداوار میں اضافہ اور فش فارمنگ کے فروغ کیلئے پبلسٹی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت فیصل آبادکے علاوہ سرگودھا ، ملتان ، بہاولپور ، ڈی جی خان ، ساہیوال ڈویژن سمیت مچھلی کی پیداوار فراہم کرنے والے دیگر اضلاع میں فش میلوں کا انعقاد کیا جائیگا جہاں فش فارمرز کو مچھلی کی افادیت اور فش فارمنگ کے حوالے سے معلومات فراہم کی جائیں گی جبکہ ا ن اضلاع میں فشریز ڈے بھی منائے جائیں گے اور مختلف شہروں کے پبلک پارکس میں فشریز کے متعلق فلمیں دکھائی جائیں گی

،محکمہ ماہی پروری کے ذرائع نے بتایاکہ حکومت پنجاب فش فارمنگ کے فروغ کیلئے تمام سہولیات بہم پہنچائے گی

اور فش ہیچریز سے تمام اقسام کا پونگ بھی ارزاں نرخوں پر وافر مقدار میں فراہم کیا جائیگا ۔ انہوں نے بتایا کہ فش فارمنگ کے فروغ کیلئے محکمہ ماہی پروری کے ضلعی دفاتر سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔

مزید : کامرس


loading...