سمگلنگ روکنے کیلئے سہولت کاروں پر گرفت کیجائے: ایف ایم سی جی امپورٹرز ایسوسی ایشن

سمگلنگ روکنے کیلئے سہولت کاروں پر گرفت کیجائے: ایف ایم سی جی امپورٹرز ایسوسی ...

لاہور ( کامرس رپورٹر)پاکستان ایف ایم سی جی امپورٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ سمگلنگ کو روکنے کیلئے ان کے سہولت کاروں پر گرفت کی جائے ۔ایسوسی ایشن کے چیئرمین کراچی چیمبرکے سابق صدر انجم نثار اور سیکرٹری جنرل علی متو نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان سالانہ اربوں روپے کے قریب ریونیو سمگلنگ کی وجہ سے کھو رہا ہے اس وجہ سے ناصرف حکومت بلکہ جائز برآمد کنندگان اورمقامی صنعت کاروں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے ۔انجم نثار اور علی متو نے گورنمنٹ سے مزید کہا کہ سمگلرز کے سہولت کار ملک کے بڑے بڑے شہروں جیسے کراچی ، لاہور ، حیدرآباد، ملتان ، پشاور راولپنڈی اور دیگر میں موجود ہیں۔

ان پر نہ صرف ہاتھ ڈالا جائے بلکہ ان کے خلاف سخت قوانین بھی تشکیل دیئے جائیں تاکہ اس سے برائی کا قلع قمع کیا جاسکے۔

مزید : کامرس


loading...