محکمہ امداد باہمی پنجاب کا ڈینگی تدارک کے حوالے سے اجلاس

محکمہ امداد باہمی پنجاب کا ڈینگی تدارک کے حوالے سے اجلاس

لاہور (پ ر) محکمہ امداد باہمی پنجاب کا ڈینگی تدارک کے حوالے سے اجلاس زیر صدارت رجسٹرار کوآپریٹو پنجاب مرزا محمود الحسن منعقد ہوا جس میں جائنٹ رجسٹرار کوآپریٹو ہاؤسنگ نثار احسن زیدی اور صوبہ بھر سے ڈسٹرکٹ کوآپریٹو افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈینگی تدارک کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا ۔ رجسٹرار کوآپریٹو پنجاب نے ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں ڈینگی کے حوالے سے حکومت پنجاب کی جانب سے جاری شدہ ہدایات کے مطابق تمام اقدامات پر عمل کریں اور تمام کام کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کریں۔ تمام کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز میں صفائی ستھرائی کا اہتمام کریں ڈینگی آگاہی کے حوالے سے تمام سوسائٹیز میں فلیکس اور بینرز آویزاں کریں۔

تاکہ ممبران کو آگاہی ہو سکے اور وہ ڈینگی خاتمہ مہم میں بھرپور حصہ لے سکیں۔

مزید : کامرس


loading...