ایف بی آر کے صوابدیدی اختیارات کے غلط استعمال پر تشویش ہے: شازیہ سلیمان

ایف بی آر کے صوابدیدی اختیارات کے غلط استعمال پر تشویش ہے: شازیہ سلیمان

لاہور ( کامرس رپورٹر)ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور ڈویژن کی صدر شازیہ سلیمان نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کی جانب سے صوابدیدی اختیارات کے غلط استعمال ،ٹیکس دہندگان کے بینک اکاؤ نٹس تک بلا جواز رسائی اور کاروبار دشمن اقدامات سے کاروباری افرادمیں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے جس کی ویمن چیمبربھرپور مذمت کر تی ہے اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ایف بی آر کو شکنجہ ڈالے اور ٹیکس دہندگان کو ہراساں کر نے سے گریز کرے جبکہ ایس ایم ایز کو ریلیف سے ہمکنار کر نے کے لیے مثبت اقدامات اٹھائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزویمن چیمبر کے دفتر میں اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا ۔شازیہ سلیمان نے کہا کہ ایف بی آر کی آمدن میں اضافہ یقیناًبجٹ خسارہ کم کرے گا تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ حکومت ٹیکس نیٹ کو وسعت دے نہ کہ موجودہ ٹیکس دہندگان پر مزید بوجھ بڑھایا جائے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کر تے ہوئے ٹیکس دہندگان کے بنک اکاؤنٹس تک رسائی کی جائے جس کی مثال دنیا بھر میں کہیں نہ ملتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسں پیئرز کی تعداد بڑھنے سے معیشت کو توانائی ملے گی لیکن بدقسمتی سے متعلقہ ادارے آمدن ہونے کے باوجود ٹیکس نیٹ سے باہر شعبوں اور افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے سے قاصر ہیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین سالوں کے دوران ٹیکس دہندگان کی تعداد میں واضح کمی ہوئی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایف بی آر آگے بڑھانے کے بجائے موجودہ ٹیکس دہندگان پر تمام توانائیاں صرف کررہا ہے۔

مزید : کامرس


loading...