اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارادن جاری رہا‘ انڈیکس میں400پوائنٹس کااضافہ

اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارادن جاری رہا‘ انڈیکس میں400پوائنٹس کااضافہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز تیزی ریکارڈ کی گئی۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں پہلے 840 پوائنٹس کی تیزی پھر 500 سے زائد پوائنٹس کی مندی بھی دیکھی گئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز شدید مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انسٹی ٹیوشن اور فنڈز کی جانب سے خریداری دیکھی گئی جس سے کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 841 پوائنٹس اضافے سے 48 ہزار 513 کی بلند سطح تک دیکھا گیا۔کاروبار کے دوران ہی ایک بار پھر سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کے دباؤ پرچڑھاؤمیں تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی۔ جس کیبعد 100 انڈیکس میں 500سے زائد پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 47 ہزار 150کی سطح تک گرگیا۔کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں399.24 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 48071.04 پوانئٹس پر بند ہوا۔

مزید : کامرس


loading...