پی آئی اے کی پروازوں میں ،موبائل اپیلیکشن اور آن لائن چیک ان سہولت کا آغاز

پی آئی اے کی پروازوں میں ،موبائل اپیلیکشن اور آن لائن چیک ان سہولت کا آغاز

کراچی(این این آئی)پی آئی اے نے مسافروں کو سہولیات کی فراہمی میں مزید اضافہ کرتے ہوئے موبائل اپیلیکشن اور آن لائن چیک ان سہولت کا آغاز کر دیا ہے۔اس سہولت سے مسافر اب آن لائن ٹکٹس کی بکنگ، اپنی آراء اور ایئر پورٹ پہنچنے سے پہلے پی آئی اے ویب سائٹ اور موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے چیک اِن کر سکیں گے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق ان سہولیات کا آغاز پی آئی اے میں مسافروں کے لئے جدید ترین سہولیات کی جانب پہلا قدم ہے جس سے سہولت کے ساتھ ساتھ قومی ائر لائن کی براہ راست سیلز کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی طور پر پی آئی اے کی کراچی ، لاہور اور اسلام آباد کے درمیان اندرون ملک پروازوں کیلئے آن لائن چیک اِ ن کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے اور جلد ہی اس کا دائرہ کار دوسرے اندرون ملک و بیرون ملک مقامات تک بڑھا دیا جائے گا۔ مسافر پرواز کی روانگی سے 24 گھنٹے سے لے کر 3 گھنٹے قبل تک آن لائن چیک اِ ن کی سہولیت سے استفادہ کر سکیں گے۔

، علاوہ ازیں جو مسافر سامان بُک کرنا چاہیں گے ان کو پرواز کی روانگی سے 45 منٹ پہلے ائر پورٹ پر پہنچنا ہو گا تا کہ ایئر پورٹ پر سخت سیکورٹی کے باعث وہ اپنی مذکورہ پرواز سے سفر سے رہ نہ جائیں۔ اس موقع پر پی آئی اے کے قائم مقام چیف آپریٹنگ آفیسر نیئر حیات نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سہولت سے پی آئی اے کے مسافروں کو اپنی مطلوبہ معلومات اور سہولیات تک آسان رسائی ہو گی اور ہم مسافروں کے لئے سہولیات میں مزید اضافہ کرتے رہیں گے۔ انہوں نے پی آئی اے کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ٹیم کو نئی موبائل ایپلیکیشن اور آن لائن چیک اِن کی سہولت متعارف کرانے پر ان کی خدمات کو سراہا۔

Ba

مزید : کامرس


loading...