انگلینڈ کے خلاف میچ کو فائنل سمجھ کر کھیلیں گے، محمد عامر

انگلینڈ کے خلاف میچ کو فائنل سمجھ کر کھیلیں گے، محمد عامر

کارڈف (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا ہے کہ وہ سری لنکا کے خلاف میچ میں کامیابی پر بہت خوش ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے بقیہ میچوں میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرینگے۔ اپنے ایک بیان میں محمد عامر نے کہا کہ انکی ٹیم انگلینڈ کے خلاف میچ کو فائنل سمجھ کر کھیلے گی۔عامر نے کہا کہ فائنل کوالیفائی کرنے کے لئے پوری ٹیم کو سر توڑ کوشش کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ میزبان ٹیم میں پورے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور بھرپور فارم میں ہے اور اسکو ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ کا ایڈوانٹج بھی حاصل ہوگا تاہم انہوں نے کہا کہ اس سے ہماری ٹیم پر کوئی اثر نہیں پڑیگا۔ چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ انگلینڈ سے کارڈف کے مقام پر کھیلا جائیگا۔عامر نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر بہت مایوسی ہوئی، اب ہماری تمام تر توجہ انگلینڈ کے خلاف میچ پر مرکوز ہے، اس میچ کو ہم فائنل سمجھ کر کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انگلش ٹیم ہوم گراؤنڈ پر اچھا کھیل رہی ہے، کامیابی کیلئے کھلاڑیوں کو تینوں شعبوں میں جان لڑانا ہو گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...