سب لوگ انگلینڈ اور بھارت کو فائنل میں دیکھنا چاہتے ہیں،کوہلی

سب لوگ انگلینڈ اور بھارت کو فائنل میں دیکھنا چاہتے ہیں،کوہلی
 سب لوگ انگلینڈ اور بھارت کو فائنل میں دیکھنا چاہتے ہیں،کوہلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لینے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ سب لوگ انگلینڈ اور بھارت کو فائنل میں دیکھنا چاہتے ہیں۔بھارت سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکا ہے جہاں اس کا مقابلہ بنگلہ دیش سے جمعرات کو ہو گا ۔ ویرات کوہلی اور ان کے ساتھی کھلاڑی بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں دی گئی ایک تقریب میں شریک ہوئے جہاں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ سیمی فائنل میں ہم کس کیخلاف کھیل رہے ہیں۔ لیگ راؤنڈ بہت زیادہ سخت تھا۔ اب ہمارے پاس ایک میچ جیت کر فائنل میں جانے کا موقع ہے۔ ہر کوئی بھارت اور انگلینڈ کو فائنل میں دیکھنا چاہتا ہے۔ اگر دونوں ٹیمیں اچھا کھیلیں تو لوگوں کو شائد وہ دیکھنے کو مل جائے جو وہ دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔‘‘ جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ کون سی ٹیم کے خلاف فائنل کھیلنا چاہیں گے تو ان کا کہنا تھا ’’کوئی بھی، ہم فائنل میں پہنچنے پر خوش ہوں گے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اگر انگلینڈ میں سورج نکلا ہو تو کرکٹ کھیلنے کیلئے اس سے بہتر جگہ اور کوئی نہیں۔
سفید گیند یہاں اتنا زیادہ سوئنگ نہیں کرتا لیکن جب بادل آتے ہیں تو پھر کنڈیشنز کافی مشکل ہو جاتی ہیں۔ آپ کسی بھی سکور پر کھیل رہے ہوں، اس سے قطع نظر آپ کو کنڈیشنز کی ’عزت‘ کرنا پڑتی ہے۔ اور یہاں کھیلنے میں یہی خوبصورت بات ہے۔ ایک بلے باز کی حیثیت سے یہ آپ کو چیلنج کرتی ہیں۔‘‘