حسن علی خالص میڈ ان پاکستان فاسٹ باؤلر ہے،سنجے منجریکر

حسن علی خالص میڈ ان پاکستان فاسٹ باؤلر ہے،سنجے منجریکر
حسن علی خالص میڈ ان پاکستان فاسٹ باؤلر ہے،سنجے منجریکر

  


کارڈیف(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں جنوبی افریقہ اور سری لنکا کیخلاف شاندار کارکردگی سے ناصرف پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں بلکہ بھارتی کھلاڑی بھی ان کی صلاحیت کے گرویدہ ہو گئے ہیں۔ سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر حسن علی کی سری لنکا کیخلاف باؤلنگ سے اس قدر متاثر ہوئے کہ ان کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے اور ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ’’حسن علی خالص میڈ ان پاکستان فاسٹ باؤلر ہے۔ پاکستان کرکٹ کلچر کی قدرتی پراڈکٹ ہے۔‘‘سنجے منجریکر کو صرف کارکردگی کی بنیاد پر حسن علی کی تعریف کرنے پر انتہائی سراہا جا رہا ہے اور پاکستانی ان کے اس بیان پر انتہائی مشکور ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...