شیراپووا نے فٹ ہونے کیلئے سخت ٹریننگ شروع کر دی

شیراپووا نے فٹ ہونے کیلئے سخت ٹریننگ شروع کر دی
 شیراپووا نے فٹ ہونے کیلئے سخت ٹریننگ شروع کر دی

  


ماسکو (نیٹ نیوز)روسی ٹینس اسٹار ماریا شیراپووا نے خراب فارم اور انجریز سے نجات کے لئے سخت ٹریننگ شروع کر دی۔ متعدد مقابلوں سے باہر رہنے کے بعد فارم حاصل کرنا ایک چیلنج ثابت ہو گا۔پابندی کے بعد ٹینس کے میدان میں واپسی کے بعد ماریا شیراپووا فٹنس مسائل کا شکار ہیں۔ اٹالین اوپن کے دوسرے رانڈ میں ٹانگ کی انجری کے بعد باہر ہو گئیں۔

، جس کے بعد رواں ماہ انھوں نے برمنگھم میں ہونے والے دو بڑے ایونٹز سے دستبرداری کا اعلان کر دیا تھا، جس میں ومبلڈن بھی شامل ہے۔ ومبلڈن میں وائلڈ کارڈ انٹری کی آفر کو بھی انکار کر چکی ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ مکمل طور پر فٹ ہونے کے بعد ہی وہ کسی بھی ایونٹ میں شرکت کریں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...