پاکستانی بولنگ کا خوف نہیں ، بیٹنگ سے ڈر لگتا ہے، محمد یوسف

پاکستانی بولنگ کا خوف نہیں ، بیٹنگ سے ڈر لگتا ہے، محمد یوسف
 پاکستانی بولنگ کا خوف نہیں ، بیٹنگ سے ڈر لگتا ہے، محمد یوسف

  


اسلام آباد (آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کہاہے کہ پاکستان کو مڈل آرڈر پر بہت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک انٹرویومیں محمد یوسف نے کہا کہ پاکستانی بولنگ کا کوئی ڈر نہیں صرف بیٹنگ سے ڈر لگتا ہے اور اگر یہی پرفارمنس رہی تو 2019 کے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کیلئے بہت مشکل ہوجائیگی۔دوسری جانب شعیب اختر نے کہا کہ بابر اعظم اور محمد حفیظ سیٹ ہونے میں ٹائم لیتے ہیں جس کی وجہ سے کھلاڑیوں پر دباؤ آتا ہے۔

محمد حفیظ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی جگہ ٹیم میں اب صرف بطور بولنگ آل راؤنڈر ہی بنتی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...