باکسر عامر خان اور فریال کا 6ماہ سے جاری لڑائی ختم کرنیکا فیصلہ

باکسر عامر خان اور فریال کا 6ماہ سے جاری لڑائی ختم کرنیکا فیصلہ
 باکسر عامر خان اور فریال کا 6ماہ سے جاری لڑائی ختم کرنیکا فیصلہ

  


لندن (نیٹ نیوز)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم سابق عالمی چیمپئن کے خاندان کے ساتھ شدید لڑائی کے باعث میڈیا کی نظروں میں تھی تاہم رپورٹس کے مطابق عامر اور فریال نے ماضی کو بھلا کر برطانوی باکسر کے خاندان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ برطانو ی میڈیا کے مطابق عامر خان نے اس خبر کو اپنے فینز کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے فیس بک پیج کا سہارا لیتے ہوئے پوسٹ کیا کہ میں اور میرے والد گزشتہ ہفتے بھارت اور پاکستان کے مابین میچ دیکھنے برمنگھم گئے ،ہم نے ایک ساتھ بہترین وقت گزارا،فریال اور میں نے ماضی بھلا نے کا فیصلہ کرلیا ،اس نے مجھے آگے بڑھنے میں مدد دی، زندگی بہت چھوٹی ہے۔عامر خان نے مزید لکھا کہ یہ رمضان کا مہینہ ہے اور اللہ اس مہینے میں ہمیں اپنے دلوں کو صاف رکھنے اور ایک دوسرے سے محبت کرنے کا کہتا ہے،گزشتہ کچھ عرصے میں بہت کچھ ہوا لیکن میں اور میری بیوی نے دل صاف کرکے آگے بڑھنے کا فیصلہ کرلیا ہے ،ہمیں دوسروں سے بھی یہی توقع ہے،

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...