معروف بزرگ سیاستدان اور انجمن شہریان لاہور کے صدر نذر الرحمن رانا انتقال کر گئے ،ان کی نماز جنازہ ٹیک سوسائٹی کی جامع مسجد میں آج (بدھ) ایک بجکر 15 منٹ پر ادا کی جائے گی

معروف بزرگ سیاستدان اور انجمن شہریان لاہور کے صدر نذر الرحمن رانا انتقال کر ...
معروف بزرگ سیاستدان اور انجمن شہریان لاہور کے صدر نذر الرحمن رانا انتقال کر گئے ،ان کی نماز جنازہ ٹیک سوسائٹی کی جامع مسجد میں آج (بدھ) ایک بجکر 15 منٹ پر ادا کی جائے گی

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف بزرگ سیاستدان،انجمن شہریان لاہور کے صدر  اور معروف کالم نگار نذر الرحمن رانا  لاہور میں انتقال کر گئے ، ان کی نماز جنازہ ٹیک سوسائٹی نزد ڈاکٹر ہسپتال میں ایک بجکر 15 منٹ پر ادا کی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق انجمن شہریان لاہور کے صدر ،معروف بزرگ سیاست دان اور کالم نگار نذر الرحمن رانا  91  سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے ، نذر الرحمن رانا  کا شمار جماعت اسلامی کے ابتدائی کارکنوں اور مولانا مودودیؒ مرحوم کے ساتھیوں میں ہوتا تھا ،دور طالب علمی میں وہ اسلامی جمعیت طلبا لاہور کے ناظم بھی رہے ،جبکہ نظام اسلام پارٹی ،نوابزدہ نصراللہ خان مرحوم کی پاکستان ڈیمو کریٹک پارٹی اور کچھ عرصہ  شامل ہے جبکہ آج کل وہ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے  ملک میں عدل انصاف کے لئے کوشاں تھے۔نذر الرحمن رانا لاءگریجوایٹ تھے مگر انہوں نے کبھی وکالت  نہیں کی،وہ  تاریخ کے مستند طالب علم رہے جبکہ زمانہ طالب علمی میں ملک کی کئی مشہور شخصیات ان کے ساتھ زیر تعلیم اور کلاس فیلوز رہے جن میں سے  سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس نسیم حسن شاہ مرحوم ، جسٹس کرم الٰہی چوہان، جسٹس غضنفر گوندل اور جسٹس قربان صادق بھی شامل ہیں ۔رانا نذر الرحمن کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے جبکہ وہ  بڑی باقاعدگی کے ساتھ کالم بھی لکھا کرتے تھے ۔رانا نذر الرحمن کی نماز جنازہ آج (بدھ) بعد نماز ظہر ڈیڑھ بجے ٹیک سوسائٹی نزد ڈاکٹر ہسپتال کی جامع مسجد میں ادا کی جائے گی ۔

مزید : قومی


loading...