پلازوں کے تہہ خانوں میں پارکنگ کی جگہ تجاوزات ، ایل ڈی اے کا آپریشن شروع

پلازوں کے تہہ خانوں میں پارکنگ کی جگہ تجاوزات ، ایل ڈی اے کا آپریشن شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( اپنے خبر نگار سے )لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کمرشل پلازوں کے تہہ خانوں میں پارکنگ کے علاوہ دوسری سرگرمیوں کے خلاف آپریشن شروع،جس کے لئے ابتدائی طور پر ایل ڈی اے کی جانب سے گلبرگ مین بلیورڈ پر آپریشن کیا گیا۔اور بیسمنٹ میں قائم کی گئی غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا گیا ،اکثر پلازہ مالکان نے بیسمنٹ میں پارکنگ کی بجائے دکانیں بنارکھی تھیں جن کو فوری طور پر مسمار کر دیا گیا ،اور پلازہ مالکان کو وارننگ دے دی گئی ۔ایل ڈی اے آپریشن کی قیادت شعبہ ٹاؤن پلانگ ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر احمد سعید سلطان ، ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر علی نے کی ، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔افسران نے کہا کہ نوٹس اور وارننگ کے بعد بھی اگر تجاوزات ختم نہ ہوئیں تو ان پلازوں کو سیل کر دیا جائے گا